متھرا، 25جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں ایک ڈاک اہلکار کی طرف سے تقریبا ایک کروڑ روپے کی رقم کا غبن کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔متھرا ضلع میں ایک ڈاک اہلکارکی طرف سے اکاؤنٹ ہولڈروں کے اکاؤنٹس سے تقریبا ایک کروڑ روپے کی رقم غبن کئے جانے کے بعد محکمہ کے تمام بچت اکاؤنٹس کا ویریفکیشن کروا رہا ہے۔متھرا کے پرور ڈاک سپرنٹنڈنٹ امرا ؤ سنگھ نے بتایا کہ شہر کے کرشنا نگر ڈاک گھر کے کلرک سچن اگروال نے پوسٹ ماسٹر کے سرکاری اکاؤنٹ کے ذریعے ایک کروڑ سے زیادہ روپے اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر لئے۔معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ بچت اکاؤنٹس کا ویریفکیشن کرا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرشنا نگر پوسٹ آفس سے متعلق کچھ شکایتیں ملنے کے بعد کی گئی ابتدائی تفتیش میں ملازم سچن اگروال کی طرف سے سرکاری اکاؤنٹس سے تقریباََ ایک کروڑ کی رقم کے غبن کا ثبوت ملا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے بعد محکمہ نے سچن سمیت اس میں شامل تمام ملازمین کو معطل کر دیا ہے، مذکورہ معاملے سے منسلک تمام اکاؤنٹ بند کر دئے گئے ہیں اور ملزم ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔سنگھ نے کہا کہ کرشنا نگر اپ ڈاک گھر میں تقریبا 20ہزار کھاتے ہیں،جن میں سے کئی برسوں سے بند پڑے ہیں جبکہ کچھ کا آپریشن کبھی کبھی ہی ہوتا ہے۔ایسے اکاؤنٹس میں رکاوٹ ڈالے جانے کی گنجائش بہت زیادہ ہے،اس لئے تمام اکاؤنٹس کی تصدیق کرانے کو کہا گیا ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ (پوسٹ)نے کہا کہ پورے معاملے کی تحقیقات کیلئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پی کے گپتا، انسپکٹر سبھاش چندر، انسپکٹر اشوک سنگھ مینا اور انتظامیہ اسسٹنٹ منیش کمارسنگھ وغیرہ چار افسران کی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔